کہا،سب کا تعاون ملا تو دلی دور نہیں،ہم نے جووعدہ کیاپوراکیا،مودی ملک سے زیادہ بیرون ملک کووقت دیتے ہیں
مرزاپور18جون(آئی این ایس انڈیا)بہارکے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے یوپی کے مرزاپور سیاسی کانفرنس میں لوگوں کو ’’سنگھ مکت بھارت‘‘ اور’ ’شراب مکت سماج‘‘بنانے کیلئے مینڈیٹ مانگا۔انہوں نے کہا کہ بہار کا راستہ اترپردیش سے ہوکردہلی جاتاہے۔مینڈیٹ کے ذریعے سے انہوں نے یوپی والوں سے دہلی جانے کا راستہ مانگا۔کہا کہ ہمنے جو کہا تھا اسے پورا کرنے میں کبھی پیچھے نہیں رہتے جو وعدہ کیااسے پورا کیا۔نتیش کمار نے کہا کہ انتخابات کے دوران جو وعدہ کیا تھا اسے پورا کیا۔بہار میں خواتین کیلئے35فیصدریزرویشن کا بندوبست ہے۔غریب کسانوں کوخشک سالی کی ریلیف 24گھنٹے دستیاب کرائی جاتی ہے۔مہاتماگاندھی نے شراب کے بارے میں کہا تھا کہ اسے بند کر دو یہ گندی چیزہے۔ہم نے بہار میں شراب مکمل طورپربندکردی۔لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ سنگھ مکت بھارت اور شراب مکت سماج بنانے کیلئے سب کے تعاون کی ضرورت ہے۔وہ بہار کی طرح گڈ گورننس دینے کو تیار ہے، آپ دہلی جانے کیلئے اپنی ریاست سے مینڈیٹ کے طور پر راستہ فراہم کریں۔وزیر اعظم نریندر مودی کے بیرون ملک ٹور پرانہوں نے کہا کہ اس پر کیا جانا خرچ مفاد عامہ کے کاموں میں لگایاجاسکتاہے۔ملک کے بجائے انہوں نے بیرون ملک کو زیادہ وقت دیا۔انہوں نے مودی پر صرف بیان بازی کرنے کاالزام لگایا۔